جمعرات، 3 اپریل، 2014

آسان نصاب !

آسان نصاب !


دور جدید میں علما کو علوم جدیدہ پڑھانے کا غلغلہ ہے مدارس کے نصاب سے متعلق گفتگو ہوتی ہے علوم دینیہ کے ساتھ جدید سائنسی علوم پڑھانے کی بات کی جاتی ہے اور مدارس ریفارمز کی آڑ میں مدارس کی جڑیں کھودنے کا انتظم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ......
اس بات کا جان لینا ضروری ہے کہ بے شک مدارس کے نصاب میں اصلاح کی گنجائش ضرور موجود ہے لیکن مدارس کا مقصود علما حقہ پیدہ کرنا ہے سائنس دان نہیں اس کام کیلئے ہماری یونیورسٹیاں اور کالج موجود ہیں .....
وقت کی اہم ترین ضرورت جدید طبقے تک علوم دینیہ کو آسان ترین انداز میں پہنچانا ہے تاکہ انکو جدید الحادی فکر سے محفوظ رکھا جا سکے اس نیت سے وفاق المدارس سمیت بہت سے دوسرے اداروں کے تحت فہم دین کورسز کا اجراء ہوا ہے ایسی ہی ایک ترتیب ناچیز کے ذہن میں بھی ہے جو اہل علم کی آراء اور طالبان علم کی توجہ کیلئے پیش نظر ہے الله قبول فرماۓ .....

کافی سال دین کے مطالعہ کے بعد الله نے ایک ترتیب سجھائی ہے جسکے تحت مطالعہ کر کے دین کو سمجھنے کے در وا ہو سکتے ہیں

پہلی بات دین کا مطالعہ کیوں ضروری ہے اور طالبان علم کے واسطے وہ کون سے اوصاف درکار ہیں جو انھیں ایک حقیقی دین دار بنا سکتے جب مطالعہ کا مقصود واضح ہوگا تو خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھنا آسان ہوگا

١ پا جا سراغ زندگی : ابو الحسن علی ندوی رح کی یہ کتاب طالبان علم کیلئے ایک خزانے سے کم نہیں اس کے مطالعہ سے ابتداء بنیادی رخ کو سیدھا رکھنے میں معاون ثابت ہوگی
(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2012/01/23/paa-jaa-suragh-e-zindagi-by-shaykh-syed-abul-hasan-ali-nadvi-r-a/)

٢ دین کے مطالعہ کا مقصود معلوم ہونے کے بعد سب سے پہلے عقائد کا جاننا انتہائی ضروری ہے سو اختلافی امور سے بچتے ہوے بنیادی عقائد کو جاننے کیلئے سب سے مفید کتاب جو میری نظر سے گزری

صحیح اسلامی عقیدہ شیخ ابن باز رح کی کتاب مفتی شامزئی شہید کی تقریظ کے ساتھ
(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2012/11/30/sahih-islami-aqeedah-by-israr-ahmad-shaikh/)

٣ دین سیکھنے کی ابتداء اگر داعی دین حضرت محمّد مصطفیٰ صل الله علیہ وسلم کی حیات مبارکہ سے کی جاوے تو اس سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا
انتہائی مختصر اور جامع سیرت مولانا صفی الرحمان مبارک پوری رح کی الرحیق المختوم سے زیادہ کوئی دوسری نظر سے نہیں گزری .....
(http://www.islamhouse.com/78451/ur/ur/books/الرحیق_المختوم)

٤ سیرت نبوی کے مطالعہ کے بعد سب سے اولین ترجیح مطالعہ قرآن ہے اس کے تین مدارج ہیں

اول : قرآن کو صحیح تلفظ کے ساتھ معروف پڑھنا
خلاصہ تجوید
(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2012/09/06/khulasa-e-tajweed-by-shaykh-izhar-ahmad-thanvi/)

دوم : قرآن کا مطالعہ کیوں کیا جاۓ اور اسکی اہمیت
اس حوالے سے بہترین کتاب ڈاکٹر محمود احمد غازی مرحوم کی محاضرات قرآنی ہے

(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2012/09/06/khulasa-e-tajweed-by-shaykh-izhar-ahmad-thanvi/)

سوم : مطالعہ تفسیر اختصار کے ساتھ قرآن کے مفاہیم کو واضح کرنے والی تفسیر میں سب سے بہتر تفسیر ماجدی کو پایا ہے
(http://ia600305.us.archive.org/12/items/Tafseer-e-MajidiByShaykhAbdulMajidDaryabadir.a/Tafseer-e-MajidiByShaykhAbdulMajidDaryabadir.a.pdf)

٥ تفسیر کے بعد سب سے اہم مطالعہ حدیث ہے فتنے کے اس دور میں سب سے پہلے حجت حدیث سے متعلق ذہن کا صاف ہونا ضروری ہے تاکہ حدیث کا مطالعہ یکسوئی سے کیا جا سکے

اس حوالے سے محاضرات حدیث ایک مفید کتاب ہے

(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2013/09/04/muhazirat-e-hadith-by-shaykh-dr-mehmood-ahmad-ghazi-r-a/)

کتب حدیث یعنی صحاح کا مطالعہ آسان نہیں صحاح ستہ کا عطر مشکات شریف میں مل جاۓ گا سو اسکا مطالعہ مفید ہے اور زیادہ اختصار کے طالبین کیلئے ریاض الصالحین مفید رہے گی

١ (http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/10/29/mishkat-shareef-3-volumes-urdu-translation-by-shaykh-abidur-rahman-kandhelvi/)

٢(http://www.islamhouse.com/238780/ur/ur/books/رياض_الصالحين)

٦ احادیث کے بعد مقام ہے فقہ کا فقہ کے تعارف کیلئے محاضرات فقہ مفید ہے

(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2013/09/04/muhazirat-e-fiqh-by-shaykh-dr-mehmood-ahmad-ghazi-r-a/)

فقہی مسائل کی معلومات اپنے اپنے مسلکی ذوق کے مطابق کسی بھی مختصر کتاب سے حاصل کی جا سکتی ہیں حنفی رجحان رکھنے والوں کیلئے مفید کتاب

مولانا عبدالشکور فاروقی لکھنوی رح کی "علم الفقہ " ہے

(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2013/08/26/ilm-ul-fiqh-by-shaykh-abdush-shakoor-farooqi-lakhnavi-r-a/)

٧ اسلامی تاریخ کو اجمالی طور پر جاننا انتہائی ضروری ہے تاکہ ایک مسلمان کا تعلق اپنے ماضی سے بہتر انداز سے جڑا رہے اس حوالے سے بہترین کتاب سید ابو الحسن علی ندوی رح کی کتاب " انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کے اثرات " ہے
(http://kitabosunnat.com/kutub-library/insani-dunia-pr-musalmono-k-arooj-o-zawal-ka-asar.html)

٩ اس کے بعد مقام ہے تزکیہ و احسان اور اصلاح احوال کا اس سلسلے میں سب سے بہترین مطالعہ اصحاب رسول کی پاکیزہ زندگی اور انکی معاشرت ہے اس حوالے سے بہترین کتاب ہے

حیات الصحابہ رض مولانا یوسف کاندھلوی رح
(http://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/07/20/hayat-us-sahaba-urdu/)

١٠ دور جدید میں اسلام کے تحریکی مزاج کو سمجھنے اور مسلمانوں کو متحرک کرنے کیلئے سید مودودی مرحوم کی الجہاد فی السلام بہترین کتاب ہے
(http://www.quranurdu.com/books/urdu_books/Al%20Jihad%20Fil%20Islam.pdf)

١١ اسلامی شریعت کے مزاج کو جاننے اور مسلمانوں کی اپنے دین سے واقفیت کے لیے ڈاکٹر محمود احمد غازی مرحوم کے محاضرات شریعت انتہائی مفید ہیں
(https://ia801904.us.archive.org/9/items/MuhaziratByShaykhDrMehmoodAhmadGhazir.a/MuhaziratEFiqhByShaykhDrMehmoodAhmadGhazir.a_text.pdf)

امید ہے کہ اس مختصر نصاب کو پڑھنے کے بعد دین کا بنیادی علم اور مزید مطالعہ کی استعداد پیدہ ہوگی اور دین پر چلنے کی تحریک پیدہ ہوگی ان شاء الله

اگر یہ نصاب کسی مستند عالم کی زیر نگرانی پڑھا جاوے تو انتہائی نافع ہوگا

اس کے علاوہ اگر عربی کی بنیادی استعداد پیدہ ہو جاۓ اور کوئی بنیادی عربی قاعدہ پڑھ لیا جاۓ تو انتہائی مفید ہوگا آسان عربی
(http://kitabosunnat.com/kutub-library/asan-arbi-graimer-3.html)

ایک طالب علم 

حسیب احمد حسیب

کوئی تبصرے نہیں: