اتوار، 16 فروری، 2014

چورنگی کے " ہیرے "


چورنگی کے " ہیرے
"

چورنگی کیا ہے ایک تفریحی گروپ جہاں لوگ چند لمحے آکر اپنے ذہن کو فکروں سے آزاد کر سکیں یا ایک ادبی محفل جہاں لوگ اپنی علمی استعداد بڑھا سکیں دوستوں کی ایک بزم جہاں ملکر کوئی مثبت سرگرمی کی جا سکے یا پھر فیس بک پر موجود ایک بڑی فیملی.....

چورنگی کچھ بھی نہیں اگر چورنگی کے ہیرے نہ ہوں یہ ایک ایسے زیور کی طرح ہو گی جس میں ہیروں کی جگہ خالی ہو اور وہ بدنما لگے اور کوئی اسے پہننا پسند نہ کرے

یہ ہیرے کون ہیں کس کس کا نام لوں کس کس کا ذکر کروں یہ بوڑھے جوان نو جوان بچے مرد و خواتین یہ سب لوگ جو ایک طویل عرصے سے اس گروپ کو اپنا وقت اپنی صلاحیتیں اپنا دماغ دے رہے ہیں
بے شک سلام ہے ان سب کو اور میں دل سے شکر گزر ہوں انکا اور دعا گو ہوں ان سب کیلئے .....

آج دل چاہتا ہے اپنا دل کھول کر رکھ دوں آپ سب کے سامنے کبھی کبھی میں غصے میں آ جاتا ہوں جھنجھلا جاتا ہوں جب کوئی کہتا ہے " یہ گروپ نہیں چلے گا " ، یہ ختم ہو جاۓ گا ، اسکا کیا مقصود ہے ، اسکی کیا حیثیت ہے ، اسکو کون پوچھتا ہے ، فیس بک کی دنیا میں اسکا کیا مقام ہے ، آپ کیوں اپنی قیمتی صلاحیتیں یہاں برباد کرتے ہیں ......

مجھے بہت غصہ آتا ہے جیسے میرے خوابوں میں سے کوئی خواب چھینا جا رہا ہو جیسے کوئی مجھے توڑنے کی کوشش کر رہا ہوں ....

میں خوابوں کا آدمی ہوں چھوٹی چوٹی چیزوں کو لیکر میرا ذہن بڑی بڑی کہانیاں بنتا ہے
ابھی تو چورنگی کو ایک اعلی ترین ادبی گروپ بنانا ہے
ابھی تو نوجوان فکری ادیبوں کی ایک نرسری تشکیل دینی ہے
ابھی تو ایک ایسی انجمن بنانی جو اسلامی فکر کو ادبی اور تعلیمی حلقوں میں متعارف کروا سکے

ابھی چورنگی کے سالنامے کا اجراء کرنا ہے
ابھی تو چورنگی کو رجسٹرڈ کروانا ہے
ابھی اسکے تحت ادبی محافل کا انعقاد کرنا ہے

میں خواب دیکھتا ہوں

لیکن میرے خوابوں کی کی کیا اہمیت ہے
جب تک مجھے چورنگی کے ہیروں کا ساتھ میسر نہ ہو
جب تک انکی روشنی میرے راستے کو روشن نہ کر دے

کیا آپ بھی میرے ساتھ ملکر اس خواب تعبیر ڈھونڈنے کیلئے تیار ہیں

کیا چورنگی کے ہیرے میرے ساتھ ہیں .............؟؟؟

حسیب احمد حسیب

کوئی تبصرے نہیں: