اتوار، 16 فروری، 2014

"کنڈاکنیکشن"

"کنڈاکنیکشن"

بجلی کی آنیاں جانیاں جاری ہیں توانائی کے اس مصنو عی بحران کی کچھ عالمی اور کچھ دیسی وجوہات بھی ہیں یہ حمام ہے جسمیں ہمارے ملکی اور غیر ملکی آقا بلکل ننگے ہیں .......
پاکستان میں بجلی کا بحران ایسی بلا ہے جو اگر کس زندہ قوم پر مسلط ہوتی تو شاید انقلاب کا لال رنگ ہر طرف بکھرا ہوتا ...

بجلی کے اس بحران کے بڑے تناظرات کے علاوہ ایک بظاھر چھوٹا لیکن اس قوم کی اصل کیفیت کو ظاہر کرتا مظہر "کنڈا کنیکشن " بھی ہے ....
جب اور چیزوں میں چوری ہو سکتی ہے تو بجلی کی چوری کیوں نہیں آخر گھر کےاے سی بھی چلانے ہیں اور تقریبات کی اضافی لائٹنگ اپنی ذاتی بجلی پر کیوں ہو آخر اپنی "حق حرام" کی کمائی بجلی کے بلوں پر ہی کیوں خرچ کی جاۓ.......
آپ کی دکان ہے صبح سے شام تک چلتی ہے کنڈا زندہ بعد آپ کوئی کاروباری مرکز چلا رہے ہیں بجلی چوری آپ کا حق ہے .
گزشتہ دو دن بجلی غائب تھی انتہائی ذلت آمیز انتظار کے بعد جب تشریف لائی تو ایک صاحب نے اپنی دینی اور ایمانی ضرورت سمجتھے ہوے کنڈا لگانے کی کوشش کی شارٹ سرکٹ ہوا اور بجلی پھر غائب ...

ایک پڑوسی جو ماشاء لله حاجی نمازی ہیں ہر جمعہ عربی جبہ پہن کے بڑے طمطراق سے نکلتے ہیں اکثر مذہبی بھاشن دیتے دکھائی دینگے بجلی بھی انتہائی خشوع و خضوع سے چوری کرتے ہیں اور ناغہ بلکل نہیں کرتے جب انکو متوجہ کیا تو کہنے لگے ........
کیا کریں مجبور ہیں ....
کوئی بات نہیں ہمارے حکمران بھی مجبور ہیں ......
پھر رونا کاہے کا .
جیسی قوم ویسے کنڈے .

حسیب احمد حسیب

کوئی تبصرے نہیں: